کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

مقامی روزگار

مقامی انسانی وسائل کو منصوبے پر ملازمت کیلئے ترجیح دی جاتی ہے۔ منصوبے پر کام کرنے والے تمام ٹھیکداروں پر اس قانون کو نافذ کیا گیا ہے۔

درختوں کی باگان/ونرپن

منصوبے میں ماحولیاتی نظم و نسق کے تحت کمیٹی نے کم سے کم جنگلات کی کٹائی اور ونرپن کی حوصلہ افزائی کا نظام اپنایا ہے۔ ونرپن سرگرمی کے تحت کمپنی منصوبے کے ارد گرد 600سے زاہد درخت لگا چکی ہے

طالب علموں کیلئے وظیفے

یس ایچ پی ایل نے سو فی صد وظیفے کا انعقاد ان طالبعلموں کیلئے کیا ہے جو قابلیت کی بناءپر سرکاری انجینرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیں گے۔

پیشہ ورانہ تربیت گاہ

مقامی ترقی کیلئے سرکار کی مہیا کردہ زمین پر اس منصوبے کے مالکان اپنے خرچے پر پیشہ ورانہ تربیت گاہ کی عمارت بھی تعمیر کریں گے۔

پارکوں کا قیام

مقامی ترقی میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے یہ کمپنی مقامی لوگوں کو تفریحی سہولیات بھی فراہم کرے گی اس میں شامل ایک بہترین طرز کا بچوں کا پارک جو کہ لوئر چھتر کے مقام پر بنایا جائے گا اور کچھ اور پارک جو کہ اے جے کے اور کے پی کے کی حد پر تعمیر کئے جائیں گے شامل ہیں۔

سکول حمایتی پروگرام

کمپنی مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اپنے فرض سمجھتی ہے اس لئے اُن سکولوں پر کام کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے بند کمپنی نے ایک کےپی کے میں پرائمری سکول کی چھت کی تعمیر کی ہے اور اس میں ضروری فرنیچر بھی مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ اس سکول میں طالب علموں کے اندراج کے اضافے کا باعث بنا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے لوئر چھتر میں ایک سکول کو جو کہ منصوبے کے کیمپ آّفس کے قریب ہے۔ کتابیں اور دوسری اشیاءبھی مہیا کئے ہیں۔

مقامی لوگوں کی مہارت کیلئے تربیت

ایک بہت بڑا فائدہ جو کہ مقامی لوگوں کو فراہم کیا گیا ہے۔ وہ ملازمت اور مہارت کیلئے تربیت کی شکل میں ہے۔ جو کہ اس علاقے کے مقامی لوگوں کی معاشی ترقی اور فنی مہارت کا نتیجہ ثابت ہوگا۔