(SHPL): سٹار ہائیڈرو پاور لمیٹڈ

ایک بجلی بنانے کا انفرادی کارخانہ ہے۔ یہ پراجیکٹ 147 میگاواٹ تک ایک دریا کے پانی کے بہاو سے بجلی بنائے گا۔ جس کا نام کنہار ہے اور یہ آزاد جموں و کشمیر کے گاؤں پترنڈ ضلع مظفر آباد میں واقع ہے۔ بجلی کی پیداوار حکومت پاکستان کی پاور پالیسی 2002کے تحت کی جائے گی جس کا معیاد /مدت30سال ہے۔ معیاد پوری ہونے پر یہ کارخانہ حکومت پاکستان کے نام منتقل کر دیا جائے گا۔

سٹار ہائیڈرو پاور لمیٹڈ کا قیام اس پراجیکٹ کو بنانے کیلئے بطور ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی اپریل2006ءمیں ہوا۔ کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن اورڈائیوو انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی اس کمپنی کے مالکان ہیں۔ جس کے پاس سٹار ہائیڈرو پاور لمیٹڈ کے100فی صد حصص ہیں جو کہ ایک سپیشل پرپس وہیکل کے تحت لئے گئے ہیں۔ جس کا قیام سنگاپورمیں ہے۔


پیش رفت

بجلی گھر میں کنکریٹ کا کام جاری ہے۔

پریشر سرنگ کے اوپری حصے کی کھدائی جاری ہے۔

اضافی ساخت، اضافی چیمبر اور اُن کے ڈھلائی کا کام جاری ہے۔

ایچ ارٹی کے دونوں اطراف کنکریٹ پلستر جاری ہے۔

مرکزی بند کی کنکریٹنگ جاری ہے۔

اغماض سرنگ کا اندراجی راستہ جاری ہے

اغماض سرنگ کاخارجی راستہ جاری ہے

بجلی گھر پر سٹیل کی دہرائی اور کنکریٹ کا کام جاری ہے۔