ماحولیاتی نظم و نسق

ماحولیاتی نظم و نسق

سٹار ہائیڈرو پاور لمیٹڈ اپنے کاروبار میں ماحول اور بخیر و خوبی کام سرانجام دینے پر تشویشناک حد تک سروکار ہے۔ اس میں سٹار ہائیڈرو میں کام کرنے والے افراد ،ٹھیکدار ،خریدار،ہمسائے اور عام عوام شامل ہیں۔ اس منصوبے کی نشوونما کے دوران یس ایچ پی ایل نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک ا ی آی اےکامطالعہ کروایا۔ اس مطالعے کی منظوری آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخواہ دونوں نے فراہم کی ہے۔ ایشین ڈویپلمنٹ بنک اور آئی ایف سی کی کڑی شرائط پر یس ایچ پی ایل نے ماحولیاتی اور سماجی نظم و نسق ،فریقین کی شمولیت اور دوبارہ آبادکاری کے منصوبے کی رپورٹ بھی تیار کی ہے۔

مناسب انتظام کے تحت منصوبے کے تعمیراتی اورآپریشن کے دوران دریا میں پائے جانے والے فلورہ اور فونہکی مطالعہ پر بھی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ ای پی اے اور فریقین کی شمولیت کی فعال حمایت اور نگرانی کی بدولت یس ایچ پی ایل اس منصوبہ بندی کو تعمیراتی اور آپریشن کے دوران لاگو کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کی وجہ سے مقامی ماحول پر ماحولیاتی اثرات بہت ہی محدود ہیں۔ چونکہ یہ منصوبہ آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخواہ کی حد پر واقع ہے اس لئے دونوں اطراف پر زمین خریدی گئی ہے۔ زمین حصول کے قانون1894ءکے تحت اس منصوبے کیلئے 873کنال زمین حاصل کی گئی ہے۔ ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے زمین کے مالکان کو ان کی زمین کی قیمت ادا کی گئی ہے۔

کی سرکاری ویب سائیٹ پر ماحولیاتی دستاویزات کی رسائی کیلئے یہاں کلک کریں۔ ADB Click here

کی سرکاری ویب سائیٹ پر ماحولیاتی دستاویزات کی رسائی کیلئے یہاں کلک کریں۔ IFC Click here

کاربن کی کمی

اس منصوبے کو کیوٹو پروٹوکول کے تحت ”موسمیاتی تبدیلی“ کا درجہ دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ گرین ہاوس اخراج میں کمی لائے گا جو کہ ایک تجارت کے اہل اخراج میں کمی کریڈٹ کا حامل ہے۔

یہ منصوبہ)این ایف سی سی سی ( ایگزیکٹیو بورڈ میں بطور سی ڈی ایم منصوبہ رجسٹرڈ ہے۔ پہلے سات سالوں میں یہ منصوبہ متوقع1,885,039ٹن کاربن ڈائی اکسائیڈ میں کمی لائے گا۔

منصوبے کی پی ڈی ڈی کی رسائی کیلئے https://cdm.unfccc.int/Projects/DB/KEMCO1340946734.9/view