مالکان

کے واٹر

کے واٹرکا قیام سن1967ءمیں ہوا جس کا مالک کورین حکومت ہے یہ کمپنی پانی سے بجلی بنانے اور پانی کے معاملات پر منحصر کوریا کی سرفہرست کمپنی ہے۔ یہ کمیٹی اپنے قیام سے اب تک 26پانی کے بجلی گھر بنا چکی ہے۔ جن میں 15ڈیم بھی ہیں جو بجلی کے علاوہ پانی سپلائی اور اس سے منسلک اور بھی بہت سے کام سرانجام دیتے ہیں ۔ تین نئے ڈیم بھی زیرتعمیر ہیں۔ اعلیٰ سطحی ڈیم فنی مہارت کی وجہ سے کے واٹر کوریا کی صنعتی اورپینے کے پانی کی کافی فراہمی اور اقتصادی ترقی کے مطالبات کو پورا کرتا ہے۔ یہ لوگوں کی جان ومال کی سیلاب اور خشک سالی سے بھی حفاظت کرتا ہے۔

کے واٹر زیادہ مقدار میں عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے نظام کو بھی سرانجام دے رہا ہے۔ اسکے علاوہ کے واٹر سمندر کے پانی کو صاف کرکے استعمال کے قابل بنانے کی تحقیق کا بھی کام کر رہا ہے۔ کے واٹرکی سالانہ آمدنی سنہ2012ءمیں امریکی ڈالر3.45ارب تھی

کے واٹربیرون ملک میں پانی کے شعبے کی مشاوراتی خدمات، پن بجلی ،آپریشن اور منٹینس اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔ پترندہائیڈرو پاور میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ کے واٹردوسرے پن بجلی میں سرمایہ کاری خصوصاً پاکستان اور نیپال کے اندر بھی مواقع تلاش کررہا ہے۔


ڈائیو انجینرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ

ڈائیو 1973میں قائم کیا گیا تھا۔ جو جنوبی کوریا میں مقیم ہے۔ یہ ایک اعلیٰ سطحیٰ تعمیراتی کمپنی ہے۔ جو کہ انجینئرنگ اور تعمیراتی خدمات،رہائشی ، ڈیم بجلی کے منصوبوں ،صنعتی تنصیبات ،فن تعمیر اور مائع قدرتی گیس کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس نے بیرون ملک منصوبوں کی بڑی تعداد پر کام کیا ہے۔ اہم بجلی سے متعلق اور دیگر منصوبوں کی اسناد میں 40سے زائد تھرمل پاور ،کمبائنڈ سئیکل پاوراورنیوکلیئر پاور پلانٹ شامل ہیں۔ یہ ایک پہلی کورین کمپنی ہے جس نے لاوس میں150میگا واٹ،آئی پی پی کی تعمیر سے لے کر چلانے تک کا کام سرانجام دیا۔

مزید براں ڈائیو130سے زائد ملکی اور بین الاقوامی ہائی وے اور پُل کے منصوبوں کی تعمیر میں بھی فخر محسوس کرتی ہے۔ جن میں پاکستان کا لاہور اسلام آباد موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔