پترند پراجیکٹ

پترند پراجیکٹ

یہ منصوبہ دریائے کنہار میں میں پانی کے بہاو پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی 147میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ چونکہ یہ منصوبہ ایک آئی پی پی کے طور پر لگایا جا رہا ہے لہذاایس ایچ پی ایل نے بجلی فراہم کرنے کا 30سالہ معاہدہ پاکستان کے بجلی سپلائی کرکے والے ایک ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔ جس کو یہ اوسطاً سالانہ 632گیگا واٹ بجلی فراہم کرے گا۔

تعمیراتی مقام:

یہ منصوبہ مظفر آباد کے قریب ،آزاد جموں کشمیر اور پاکستان کے ضلع ایبٹ آباد کی سرحد پر واقع ہے۔پاور ہاوس سمیت منصوبے کی ساخت کی اکثریت آزاد جموں و کشمیر کے علاقے میں واقع ہے۔ تاہم موڑ سرنگ،فلشنگ کی سرنگ اور پانی کے بند کا کچھ حصہ ضلع ایبٹ آباد کی حدود میں واقع ہے۔

منصوبے کے بند پر گڑھی حبیب اللہ ضلع مانسہرہ کے ایک چھوٹے سے قصبے سے 12.3کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے کنہار کے دائیں جانب سے تحریری سڑک کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ منصوبے کے پاور ہاوس کی رسائی لوئرچھتر مظفرآباد کی جانب سے ایک نئے کلاس70پُل سے کی جا سکتی ہے۔ جس کی تعمیر پراجیکٹ سے ایک حصے کے طور پر دریائے جہلم پرکی گئی ہے۔


تکنیکی تفصیلات اور معلومات

منصوبہ بندی کے مطابق دریائے کنہار کے پانی کا رخ جو کہ پترندگاوَں کے قریب واقع ہے۔ ایک بند کے تحت تبدیل کرکے ایک رنگ کے ذریعے دریائے جہلم کے بائیں کنارے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جہاں پر بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا۔میٹر اونچا بند اور دریائے کنہار اور دریائے جہلم کا قدرتی اونچائی میں فرق جو کہ 43.5میٹر ہے منصوبے کے پانی کے بہاو کے لئے مجموعی طورپر112.96میٹر کا فاصلہ مہیا کرتا ہے۔ جس سے147میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت اہم اجزاءمیں شامل ایک بند اونچائی کوفرڈیم اور ایک فلشنگ سرنگ جو پانی کے بہاوکے ساتھ آنے والی ریت اور پتھروں کی صفائی اور ایک پانی موصول کرنے والا ڈھانچہ جو پانی کوہیڈ ریز ٹنل تک لے جائے گا شامل ہے۔ ہیڈ ریزسرنگ لوہار گلی کے تئیں دریائے جہلم کی طرف جاتی ہے۔ یہ ایک زیر زمین اضافی شافٹ سے مربوط ہے۔ جو ایک لنک سرنگ کے ذریعے عمومی دباوشافٹ میں جا کھلتی ہے۔ اور اُفقی دباو_¿ سرنگ کے اتھ منسلک ہے۔ پن سٹاک ترتیبی اخراج کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو کہ بجلی بند دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ بجلی بند کی سطح پر پانی کا اخراج کرے گا۔


بند

بند کی حد اونچائی سطح سمندر سے مسل769 جو کہ تقریباً 43.5میٹر ہے ۔ دو اُتپرواہ پھاٹک(12میٹروسیع10.4xمیٹر اونچا)جو فلیپ قسم کے ہے اس بند پر نصب کئے گئے ہیںجوکہ سیلابی پانی اور تیرتے ملبے وغیرہ کو منظم کرتے ہیں۔ اور دو دروازے (7میٹر وسیع 11.6xمیٹر اونچے) جو کہ سطح زمین سے نیچے نصب کئے گئے ہیں۔ جو تیرتے ملبے وغیرہ کی صفائی کیلئے استعمال ہونگے۔ یہ بند ایک پُل کو بھی سہارا دے گا۔ جس کی اونچائی مسل 769ہے جو کہ جموں و کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مقامی لوگوں کے درمیان رسائی کا ایک آسان ذریعہ ہے۔


پاور ان ٹیک

چوکور قسم کی پاور ان ٹیک نلی دریائے کنہار کے بائیں کنارے پر بالکل بند کے اوپر واقع ہے۔ اس پر ایک ان ٹیک دروازہ جسکا طول و عرض سات میٹر وسیع اور 12میٹر اونچا نصب کیا گیا ہے۔ اس میں سات میٹر وسیع اور12میٹر اونچائی والے ٹریش ریکس کی سہولت بھی موجود ہے۔


اوپٹمل ہائبرڈ ڈِسینڈر نظام(OHDS)/ری ارینجڈسانڈ ٹریپ

اوپٹمل ہائبرڈ ڈِسینڈر نظام /ری ارینجڈسانڈ ٹریپ منصوبے میں سطحی ریت کے بہاو کو روکنے والے ڈھانچے کی جگہ اپنایا گیا ہے۔ او ایچ ڈی ایس ایک طرف سے بائی پاس سرنگ اور ایک ترمیم شدہ تالاب پر مشتمل ہے۔ بائی پاس سرنگ جسکی شکل ایک نعل اسپ جیسی ہے ۔ جسکی چوڑائی 7.5میٹر اور لمبائی 175.5میٹر ہے۔ تویہ او ایچ ڈی ایس پانی کے ساتھ بہنے والی ریت اور پتھروں کی صفائی کیلئے استعمال ہوگا۔ اگر پانی کا بہاو200 کیو بک میٹر فی سیکنڈ سے زیادہ ہو۔

اپ سٹریم کوفر ڈیم اور بند کے درمیان تالاب ایک سانڈ ٹریپ کے طورپر استعمال کیا جائے گا ۔جو کہ 0.20ے ایم 0.50 ملی میٹر سے زیادہ حجم کے ذرات کو روکنے میں استعمال ہوگا۔ جو کہ کوفر ڈیم سے گزریں گے۔ یہ نظر ثانی شدہ تالاب 80میٹر وسیع 20میٹر اونچا اور 311میٹر لمبا ہو گا۔ رک جانے والے ذرات زیر جلد وار دروازوں کے ذریعے باہر نکال دیئے جائیں گے۔


ہیڈ ریس ٹنل

بند کے پانی اندراج والے حصے پر ایک گولائی والی ہیڈریس سرنگ جسکا اندرونی قطر7میٹراور لمبائی 2193.86میٹر ہے جوکہ ایک عمومی شافٹ کو جائےگی ۔ جسکا کنکشن ایک لنک سرنگ کے ذریعے سرج شافٹ سے کیا گیا ہے۔


سرج شافٹ اور پین سٹاک

عمودی دباو والی سرنگ کے دہانے پر ایک کھلے منہ والا سرج ٹینک سرج چیمبر کے ساتھ تجویز کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک لنک سرنگ کے ذریعے منسلک ہے۔ یہ پانی کے دھاروں اور رفتار کی نگرانی کے طورپر استعمال کیا جائے گا۔ سرج شافٹ پہاڑ کے اندر 49میٹر اونچی اور 12میٹر قطر کی ایک عمومی سرنگ ہے۔ سرج چیمبر ایک 15میٹر چوڑی اور 10میٹر اونچی نعل اسپ شکل نما ہے۔ 62.321میٹر لمبی اور 8.5میٹر قطر پر مشتمل افقی دباوکی شافٹ ایک عمومی دباو والی شافٹ جو کہ 8.5میٹر قطر سے مربوط ہے۔ جس کو دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع ایک بڑی پہاڑی میں تجویز کی گئی ہے۔

افقی دباو شافٹ ، مزید 5.5میٹر قطر اور 102.53میٹر کی لمبائی کے سٹیل لائنڈ شافٹ سے مربوط ہے ۔ سٹیل پین سٹاک تین شاخوں میں تقسیم ہوتا ہے جس میں سے ہر ایک کی پیمائش 32.5قطر اور73.24میٹر ہے۔


بجلی گھر

دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر ایک عمومی سطح کا بجلی گھر تجویز کیا گیا ہے۔ جس میں 50میگا واٹ صلاحیت کی تین عمومی ٹربائین ہونگی۔ یہ بجلی گھر دریائے کنہار اور جہلم کے سنگم سے تقریباً 8.52کلومیٹر اوپری سطح پر واقع ہے ۔ تلچھٹ کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹربائینوں کے وہ حصے جو کھلے پانی میں ہونگے ان کی تہہ لگائی گئی ہے۔ جو ان حصوں کو مسلسل کارکردگی اور طویل زندگی فراہم کرے گا۔


سوئچ یارڈ

گیس سے علیحدہ کیا گیا سوئچ یارڈنظام دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر تجویز کیا گیا ہے۔ منصوبے سے بجلی ایک دوہری سرکٹ 132کلو وا ٹ تار کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔